جمعرات , 05 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

معمولی تلخ کلامی پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا

معمولی تلخ کلامی پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا
ہفتہ , 27 مارچ 2021ء (346) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں معمولی تلخ کلامی پر نوجوان کو قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وقاص عرف کاشی نامی نوجوان کا اپنے محلےداروں سے معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا ہوا، تیش میں آکر ملزم نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکرعبداللہ نامی نوجوان زخمی ہوگیا۔ اہلِ علاقہ کی جانب سے پولیس کی ہیلپ لائن مددگار 15 پر حادثہ کی اطلاع دی گئی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ہسپتال پہنچایا  جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں زیرِ دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ جبکہ علاقہ مکینوں کا کہنا  ہے کہ ملزم وقاص عرف کاشی کا علاقہ میں جرائم پیشہ گروہ ہے اور اس گروہ کے تمام کارندے جدید اسلحہ سمیت سرے عام پھرتے رہتے ہیں، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا مگر ان کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔ اہلِ علاقہ نے پولیس کے اعلٰی حکام سے اپیل کی ہے کہ مظلوم خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے اور ملزم کو گرفتار کیا جائے۔
  • قتل
  • شاہدرہ
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now