محسن
پیر , 16 اکتوبر 2023ء
(503) لوگوں نے پڑھا
کنگن پور : کسان لیبر پارٹی کے
چیئرمین سردار مبشر مجید ڈوگر اور وائس چیئرمین میاں عباس علی جٹ نے اپنے مشترکہ
بیان میں کہا ہے کہ موجودہ سیاسی عدم استحکام کی بنیادی وجہ چند خاندانوں کی موروثی
سیاست اور طاقت کے ایوانوں پر قبضہ ہے - اب انہی سیاسدانوں کی چوتھی نسل کو اقتدار
میں لانے کی صف بندی کی جارہی ہے - پاکستان کسان لیبر پارٹی اسی سیاسی خلا کو پر
کرنے لیے بنائی گئی ہے - جس کا دائرہ ہم پورے ملک میں پھیلائیں گے - اس موقع پر
پارٹی کے وائس چیئرمین میاں عباس علی جٹ بھی ان کے ہمراہ تھے - انہوں نے کہا کہ
عوام مہنگائی کے عذاب میں مبتلا ہیں -