ہفتہ , 03 جولائی 2021ء
(643) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقے میں پولیس کے محکمے میں موجود کالی بھیڑوں کی بدمعاشی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق ویلنشیاء ٹاؤن میں پولیس ناکے پر موجود 3 پولیس اہلکاروں نے بچے سے 10 ہزار روپے چھینے اور اسے دھمکی دی کہ اگر گھر جاکر بتایا تو گولی مار دیں گے۔ متاثرہ بچے نے گھر جاکر والدین کو واقعے کے بارے میں بتایا جس پر اہل علاقہ جمع ہوکر پولیس ناکے پر پہنچ گئے اور پولیس والوں کو برا بھلا کہا۔ تمام واقعہ منظر عام پر آتے ہی ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں اہلکاروں کانسٹیبل محمد رفیق، کانسٹیبل منظور اور کانسٹیبل حارث کو ایس پی صدر کی ابتدائی انکوائری رپورٹ میں گنہگار ثابت ہونے پر معطل کردیا اور انہیں شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کے خلاف ریگولر محکمانہ انکوائری کا حکم بھی جاری کردیا۔