محسن
پیر , 16 اکتوبر 2023ء
(461) لوگوں نے پڑھا
چھانگا مانگا : چھانگا مانگا نواحی دیوسیال جنگل میں
اچانک آگ بھڑک اٹھی ہے آگ نے 50 ایکڑ سے زائد جنگل کو لپیٹ میں لے لیا، آگ پر قابو
پانے کیلئے 5 فائز بریگیڈ کی گاڑیاں آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں - تفصیلات کے مطابق
چھانگا مانگا دیوسیال کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی ریسکیو کی 5 فائر بریگیڈ آگ پر قابو
پانے میں مصروف ریسکیو حکام نے مزید بتایا
کہ آگ نے 50 ایکڑ کے قریب جنگل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جنگل کل 1173 ایکڑ پر
پھیلا ہوا ہے، جنگل کے راستے تنگ ہونے سے ریسکیو آپریشن میں دشواری کا سامنا ہے -
تحصیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی
وجہ معلوم نہیں ہو سکی تحقیقات کر رہے ہیں -