بدھ , 22 جنوری 2025 ء
تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

ہمارے بارے میں

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں جو تبدیلی اور تیزی پچھلے چند برسوں میں آئی اس نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ہے ۔ چند صدی پہلے اخبار ہی خبر کے حصول کا واحد ذریعہ تھا لیکن اس کے بعد ریڈیو نے خبر کو بولنا اور پھر ٹی وی نے ویڈیو بھی دکھانا شروع کی۔ پہلے بلیک اینڈ وائیٹ پھر کلر دور آیا۔ رابطے کے دور خط و کتابت نے  پوسٹ آفس سے فیکس ، ای میل ، ٹیلی فون سے موبائل فون ، ٹیلی گرام سے انسٹا گرام تک کا سفر کیا ۔ اوریہ  سفر اب بھی جاری ہے دنیا انٹر نیٹ  سے ہوتی ہوئی فیس بک، واٹس اپ  اور ٹوئیٹرتک جا پہنچی ہے۔ سوشل میڈیا کی بدولت شہر کے ساتھ  گاوٗں میں رہنے والے بھی پہلے سے کہیں زیادہ با خبر رہتے ہیں ۔
آج سے ایک دہائی پہلے جب سوشل میڈیا نے اپنی جڑیں مضبوط نہیں کی تھیں تو ٹی وی یا اخبار کے نمائندے ہی خبر رسانی کا ذریعہ تصور ہوتے تھے ۔ لیکن اب ہر وہ شخص رپورٹر یا غیر اعلانیہ نمائندہ ہے جس کے پاس موبائل ہے کیوں کہ وہ کوئی بھی واقعہ منٹوں میں سوشل میڈیا پر رپورٹ کرکے پوری دنیا کو مطلع کر دیتا ہے ۔    
انہی عوامل کو مد نظر رکھتے ہوئے MeriDharti.pk میری دھرتی کے نام سے ہم نے ایک ایسے پلیٹ فارم کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جس میں پاکستان  کی بستی بستی شہر شہر عوام  کی سرگرمییاں ، ان کے روز و شب، خوشی غم سے لے کر ان کے روز مرہ زندگی کی مصروفیات  اوران کے علاقائی  مسائل کی  نشاندہی اور ان کی آواز کو اعلی حکام تک پہنچانے کا فیصلہ کیا  تاکہ عوام کے مسائل کے حل میں مدد ملے ۔
MeriDharti.pk میری دھرتی ۔ کے قیام کا مقصد عوامی مسائل کی نشاندہی کے ساتھ ملک میں بسنے والے شہریوں کو جوڑنا بھی ہے ۔ صرف مسائل یا ان کا حل نہیں بتایا جائے گا بلکہ وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے والے با صلاحیت طالب علم ، ڈاکٹر، وکیل، انجیئنئر، تاجر، کسان، محافظ۔ ، آئی ٹی ماہرسمیت  زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے اس پروفیشنل کی ہمت افزائی کی جائے گی جو اپنی مثبت سرگرمی سے ملک کا نام روش کر رہے ہیں ۔ تاکہ ان کے کارناموں کو پاکستان سمیت دنیا میں بتایا جائے کہ پاکستانی ایک با صلاحیت قوم ہے
جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ مملکت پاکستان قدرتی نعمتوں سے مالا مال ہے جھیل سمندر، دریا ، صحرا ، تپتاریگستان ، پہاڑ یا میدان  کیا نہیں ہے پاکستان میں ، چاروں موسم اور زرخیز زمین ۔ لیکن اس کے باوجود ملک پچھلے کئی برسوں سے مشکل معاشی صورت حال سے گزر رہا ہے یہی وجہ ہے کہ عام آدمی کا معیار زندگی بلند نہیں ہو پا رہا۔ عوام کی بہت بڑی تعداد تعلیم، صحت سمیت  صاف پانی کی بنیادی سہولت  سے  محروم ہے ۔   
MeriDharti.pk میری دھرتی ویب پیج اپنے حصے کی کوشش کرنے کے لیے میدان عمل میں آ چکا ہے ۔ تاکہ پاکستانی دیہی ہو یا شہری اس  کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے اور ان کو با خبر رکھنے کے لیے جو ہوسکتا ہے اسے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق وہ کیا جائے۔
MeriDharti.pk میری دھرتی  نیوز ویب سائیٹ کے قیام کا مرکزی نکتہ ملکی اکائیوں کو ایک دوسرے کے قریب لانا ہے تاکہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ جڑ کر ملکی ترقی میں پہلے سے زیادہ سرگرم ہوں
اللہ تعالی کا نام لے کر ہم نے اپنے سفر کا آغاز کردیا ہے ۔ اللہ سے پوری امید ہے کہ وہ اس نیک مقصد میں ہمیں کامیابی عطا فرمائے۔  

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now