بدھ , 07 جولائی 2021ء
(800) لوگوں نے پڑھا
لاہور میں شالیمار کے علاقے شاد باغ میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں کو پکڑ کر پولیس اہلکاروں نے مرغا بنادیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان بزرگ شہری سے ڈکیتی کرنے کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈولفن اسکواڈ اور پیرو فورس کے اہلکاروں نے پیچھا کرکے دونوں نوجوان ڈاکوؤں کوگرفتار کرنے کے بعد مارتے ہوئے سڑک پر کان پکڑوا کر مرغا بنا دیا۔ ملزمان کو پکڑنے پرشہریوں نے ڈولفن سکواڈ اور پیرو فورس کے اہلکاروں کے حق میں نعرے بازی کی اور انکی اس بروقت کارروائی کو خوب سراہا۔ بعدازاں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انھیں حوالات میں بند کردیا گیا۔