اتوار , 04 جولائی 2021ء
(760) لوگوں نے پڑھا
عام طور پر بیوٹی پارلر کی بات کی جائے تو خواتین کے بیوٹی پارلر یا مرد حضرات کے بیوٹی پارلر ذہن میں آتے ہیں جہاں مردوخواتین مختلف قسم کی تقریبات میں شرکت کے لئے تیار ہونے جاتے ہیں۔ ہم آپ کو لاہور کے علاقے سگیاں میں اپنی نوعیت کے ایک منفرد بیوٹی پارلر کے بارے میں بتاتے ہیں جہاں انسان نہیں بلکہ جانوروں کو تیار کیا جاتا ہے۔ یہ بیوٹی پالر سگیاں کی مویشی منڈی میں واقع ہے جس کو ایک بیوپاری نے بنایا گیا ہے۔ اس پارلر میں خاص طور پر چھتروں کو تیار کیا جاتا ہے تاکہ وہ خوبصورت نظر آئیں اور خریدار انھیں دیکھ کر اُن کی جانب راغب ہوجائے۔ چھتروں کے بالوں کی صفائی ڈنڈے مارکر کی جاتی ہے جبکہ کاریگر بھی اس قدر ماہر ہیں کہ نہ تو دنبے زخمی ہوتے ہیں اور نہ ہی انھیں کسی قسم کا درد ہوتا ہے بعدازاں ان کی کنگی اور مہارت سے رنگ کرکے انھیں نہایت خوبصورت بنا دیا جاتا ہے جس سے بیوپاری کو اچھے دام مل جاتے ہیں اور خریدار قربانی کے لئے ایک خوبصورت جانور حاصل کرلیتا ہے۔