محسن
منگل , 17 اکتوبر 2023ء
(601) لوگوں نے پڑھا
پتوکی :
میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر پہنچ گئی - گلی محلوں کی صفائی ہو یا
سیوریج کا کام ہو جب تک پیسے نہیں دیے جاتے کوئی کام نہیں ہوتا انتظامیہ نے پورے شہر کو کوڑا دان
بنا دیا ہے - تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی پتوکی کا اکثریت عملہ عرصہ دراز سے
رشوت خوری اور ناجائزہ بلوں کی مد میں لاکھوں کروڑوں روپیہ کما چکا ہے لیکن شہر کی
حالت جوں کی توں ہے - سینٹری لائسنس بلاک ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ گٹروں کا پانی ابل
رہا ہے اور جب کھبی بھی سینٹری سپروائزر کو کام کا کہا جاتا ہے تو کئی بہانے بناتے
ہیں -