بدھ , 07 جولائی 2021ء
(741) لوگوں نے پڑھا
لاہور میں مانگامنڈی روڈ نزد رائیونڈ بائی پاس پر گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ تفصیلات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس کے نتیجے میں فیکٹری کے گودام میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل کر خاکستر ہوگیا۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے عملے نے 5 فائربریگیڈ گاڑیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ تاہم حادثے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔