جمعہ , 16 جولائی 2021ء
(916) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقے شاہ پور کانجراں میں موجود مویشی منڈی میں ملتان سے لایا گیا بیل لوگوں کی توجہ سمیٹنے لگا۔ ساہیوال نسل کا چولستانی بیل اپنے گلابی ناک، گلابی آنکھوں اور سفید رنگ کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جس کو قربانی کے لئےحاصل کرنے کی خریدار پرجوش نظر آرہے ہیں۔ بیل کے مالک نے بتایا کہ اس بیل کی پرورش اپنے بچوں کی طرح کی جس کی وجہ سے اسکا وزن 22 من تک ہوگیا ہے جبکہ بیوپاری کی جانب سے بیل کی قیمت 15 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔