منگل , 13 جولائی 2021ء
(840) لوگوں نے پڑھا
لاہور میں انارکلی بازار کے علاقے میں واقع میو ہسپتال کے مردہ خانے میں نامعلوم افراد کی لاشوں کے انبار لگ گئے۔ تفصیلات کے مطابق مردہ خانے میں 45 سے زائد افراد کی لاشیں پڑی ہوئی ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انوسٹیگیشن پولیس کے اہلکار پوسٹ مارٹم کروانے کی غرض سے نامعلوم لاشیں لاتے ہیں اور رپورٹ لینے کے بعد تدفین کروانے کے عمل کو بھول جاتے ہیں یا پھر لواحقین کو ڈھونڈنے کا کہہ کر چلے جاتے ہیں اور پھر واپس نہیں آتے جس سے مردہ خانہ بھرتا جارہا ہے، تنگ آکر ایدھی فاؤنڈیشن کے عملے کے ذریعے لاشوں کی تدفین کی کوشش کی جاتی ہے۔ اس معاملے پر ایس اسی پی انوسٹیگیشن لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت نہ ہونے کے باعث لاشوں کی تدفین کا عمل روکا گیا تھا تاہم جلد ہی میتوں کی تدفین کردی جائے گی۔