محسن
منگل , 17 اکتوبر 2023ء
(562) لوگوں نے پڑھا
کنگن پور : ضلع قصور کے دوردراز علاقے کنگن پور
کے باسیوں کے لیے پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا - میڈیکل کیمپ
میں متعدد ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے حصہ لیا - 710 مریضوں بشمول 329 خواتین ، 136 بچے اور
245 مرد حضرات کا طبی معائنہ اور علاج کیا گیا - نایاب ٹیسٹ کی مفت فراہمی کے
علاوہ مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئی - ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے
صحت کی حفاظت سمیت ملیریا ، ڈینگی سے
بچاؤ، متعدد بیماریوں سے بچاؤ اور علاج کے حوالے سے آگاہی لیکچرز بھی دیئے - عوام
نے پاک فوج کے عوامی بہبود کیلئے اقدامات کی تعریف کی اور ایسے اقدامات کا شکریہ
بھی ادا کیا - دور دراز کے علاقوں کے نادار لوگوں کے لیے پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل
کیمپس کا انعقاد معمول کا حصہ ہے -