جمعہ , 29 مارچ 2024 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

لاہورکی خاتون ٹریفک وارڈن کا شاندار اعزاز

لاہورکی خاتون ٹریفک وارڈن کا شاندار اعزاز
ہفتہ , 24 اکتوبر 2020ء (290) لوگوں نے پڑھا
لاہور سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون ٹریفک وارڈن عالمی ادارے اقوامِ متحدہ کے مشن میں وطن کا نام روشن کرنے کیلئے روانہ ہو گئی ہیں۔ پنجاب سے اقوامِ متحدہ مشن کیلئے روانہ ہونے والی خاتون ٹریفک وارڈن سلمیٰ عبدالغنی پاکستانی پولیس کی جانب سے سوڈان میں نمائندہ ہوں گی۔ پنجاب پولیس کے سی ٹی او سیّد حماد عابد نے خاتون ٹریفک وارڈن کو رخصت دے دی، لاہور پولیس سے تعلق رکھنے والی وارڈن سلمیٰ عبدالغنی اور ڈی ایس پی محمد خان اقوامِ متحدہ کے مشن میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔ اقوامِ متحدہ کے کسی بھی مشن میں پاکستانی پولیس 9 سال بعد شریک ہوگی، اقوامِ متحدہ مشن کیلئے پاکستان بھر سے 361 افسران کا انتخاب عمل میں لایا گیا جن میں سے 12 کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے جو سوڈان جائیں گے۔ سوڈان مشن پر جانے والے 27 افسران پنجاب کے علاوہ پاکستان کے دیگر صوبوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ سی ٹی او کے مطابق سلمیٰ عبدالغنی کا یہ اعزاز پولیس فورس کیلئے قابلِ فخر ہے۔ پاکستانی خواتین پولیس سمیت ہر شعبے میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔ 
  • پولیس
  • سفر

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now