جمعرات , 10 ستمبر 2020ء
(245) لوگوں نے پڑھا
لاہور موٹروے پر گجر پورہ کے مقام پر دورانِ ڈکیتی خاتون کے ساتھ زیادتی کے واقعہ میں تحقیقات جاری ہے۔ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں پولیس کی 20 ٹیمیں تفتیش میں مصروف ہیں ۔ قریبی گاوٗں سے درجن سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کرپوچھ گجھ کی جا رہی ہے۔ ڈی این اے شواہد، سی سی ٹی وی فوٹیج، جیو فینسنگ اور نادرا ریکارڈ کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ ایک روز پہلے ہی اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے والے نئے آئی جی انعام غنی کا کہنا ہے کہ واقعہ بڑا افسوس ناک ہے غفلت کس ادارے کی ہے اس کا بعد میں تعین کریں گے سب سے پہلے ہماری توجہ ملزمان کی گرفتاری پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کو پکڑ کر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا تاکہ پاک وطن میں ہم اپنی خواتین کی آزادانہ آمد و رفت کو یقینی بنا سکیں ۔