جمعرات , 28 مارچ 2024 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

میٹرو ٹریک اور بس کو نقصان پہنچانے والی سرکاری گاڑی کون چلارہا تھا؟

میٹرو ٹریک اور بس کو نقصان پہنچانے والی سرکاری گاڑی کون چلارہا تھا؟
بدھ , 19 مئی 2021ء (184) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقہ اچھرہ میں فیروز پور روڈ پر واقع حمید لطیف ہسپتال کے سامنے ایک سرکاری سبز پلیٹ لگی کار نمبر ایل ای جی۔ 3535 تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر میٹرو ٹریک میں جا گھسی۔ تفصیلات کے مطابق کار جنگلہ توڑ کر میٹرو ٹریک میں داخل ہوئی اور وہاں کھڑی میٹرو بس نمبر ایم۔ 04 کے ساتھ ٹکرا گٸی۔جس کے نتیجے میں میٹرو بس اورسرکاری کار کو شدید نقصان پہنچا، تاہم حادثے میں کوئی جانی تقصان نہیں ہوا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کرتے ہوئے بتایا کہ کار ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پور کی ہے جبکہ کار جج کا بیٹا چلا رہا تھا،جوموقع سے فرار ہوگیا ہے۔ جبکہ جائے حادثہ پر موجود عینی شاہدین نے الزام لگایا کہ پولیس نے ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا تھا، مگر اب پولیس کے اس بیان سے لگتا ہے کہ جج کا بیٹا ہونے پر پولیس نے اسے چھوڑ دیا ہے اور اب کسی غریب ڈرائیور پر الزام لگا کر اسے گرفتار کروا دیا جائے گا۔ شہریوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جج کے بیٹے کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور اسے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔
  • پولیس
  • اچھرہ
  • حادثہ
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now