اتوار , 17 جنوری 2021ء
(197) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقہ مصطفیٰ ٹاؤن میں ناراض بیوی کے نہ ماننے پر بہنوئی نے فائرنگ کرکے اپنے1 سالے کو قتل جب کے 2 کو زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم طیب نے اپنے بھائی اور دوست کے ہمراہ مصطفیٰ ٹاؤن میں اپنے سسرال والوں پرفائرنگ کردی جس سے 1 شخص جانبحق جب کے 2 افراد زخمی ہو گئے ۔ مقتول کے لواحقین کے مطابق 2 سال پہلے طیب اور مہرین کی شادی ہوئی تھی اور شادی کے چوتھے روز ہی اس نے مہرین پر تشدد کرنا شروع کردیا تھا۔ مہرین 1 سال بعد گھریلو ناچاقی سے تنگ آکر واپس والدین کے گھر آگئی تھی۔ طیب اکثر سسرال آتا اور لڑائی جھگڑا کرتا۔ واردات کی رات طیب اپنے بھائی اور دوست کے ہمراہ سسرال آیا اور ہمیشہ کی طرح جھگڑا کرنے لگا اور طیش میں آکر فائرنگ شروع کردی۔ ایس پی کینٹ صاعد عزیز نے کہا کہ مقدمہ درج کرکے ملزم طیب اور اس کے دوست آشان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اس کا بھائی رضا فرار ہے اور اسکو جلد از جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق قتل ہونے والے شخص کا نام حسن جبکہ زخمیوں کے نام حسنین اور حسیب بتائے گئے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ قاتلون کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔