بدھ , 29 اپریل 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

کرول گھاٹی میں جانوروں کی آلائیشوں سے کیا بن رہا تھا

کرول گھاٹی میں جانوروں کی آلائیشوں سے کیا بن رہا تھا
بدھ , 11 نومبر 2020ء (251) لوگوں نے پڑھا
پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام متحرک ہوگئے، جانوروں کی آلائشوں سے تیار کئے گئے کوکنگ آئل، کیچپ کی ملاوٹ کی کوشش ناکام بنا دی۔ چھ فوڈ پوائنٹس سربمہر، ایک پروڈکشن یونٹ بند اور تین فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹس جاری کئے گئے۔ تفصیل کے مطابق کرول گھاٹی اور دیگر علاقوں میں جانوروں کی آلائشوں سے کوکنگ آئل اور کیچپ تیار کیا جا رہا تھا۔ فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرکے بھیڑ کی 6 ہزار کلو آنتڑیاں، 350 کلو مضر صحت کیچپ اور ایک ہزار لٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا۔ فوڈ اتھارٹی نے 10 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی، 6 کو سر بمہر، ایک پروڈکشن یونٹ بند اور تین فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کئے گئے۔ اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا کہنا ہے کہ سابقہ ہدایات کی خلاف ورزی پر بیڈن روڈ پر پنجاب آئس کریم شاپ کو سر بمہر کیا گیا۔ گندے زنگ آلود برتنوں کے استعمال پر چونگ میں کیچپ مائیونیز فیکٹری سلویٰ فوڈز کو بند کر دیا گیا۔
  • کھانے
  • صحت

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now