ہفتہ , 17 اکتوبر 2020ء
(175) لوگوں نے پڑھا
لاہور میں چیئرمین چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر کمیٹی پنجاب لاہور ہائی کورٹ راؤ فہیم اختر نے وفد کے ہمراہ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن سارہ احمد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چائلڈ لیبر اور چائلڈ وائیلیشن کے حوالے سے قانونی پیچیدگیوں اور پیش آنے والے مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر کمیٹی پنجاب لاہور ہائی کورٹ راؤ فہیم اختر نے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن پنجاب سارہ احمد کو یقین دہانی کرائی کہ لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن آپ کے ادارے کے ساتھ ہر ممکن تعاون اور رہنمائی مہیا کرنے کے لیے آپ کے ساتھ ہے۔ قانونی پیچیدگیوں اور دیگر مسائل میں لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی کمیٹی آپ کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ ہائی کورٹ کی تاریخ میں پہلی بار اس کمیٹی کا قیام امن میں لایا گیا ہے۔ کمیٹی کے قیام کا مقصد بچوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کی روک تھام اور ان کی بہتر تربیت صحت اور پرورش کے لیے لیے تعاون جاری رکھنے پر زور دیا گیا