جمعرات , 17 ستمبر 2020ء
(81) لوگوں نے پڑھا
پنجاب یونیورسٹی پاکستانی نوجوانوں کو اعلی تعلیم کے ساتھ شہریوں کو صحت کی بہترین سہولیات دینے کے لیے بھی کوشاں ہے ۔ یہ بات پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے پنجاب یونیورسٹی لاہور کے ہیلتھ سینٹر میں نئے ایمرجنسی بلاک کا افتتاح کرتے ہوئے کہی ۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وبا کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانوں کو مشکلات کا سامنا رہا ہے اور ایسے نقصان کا سامنا طالب علموں کو بھی ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا کافی حد تک قابو میں رہا لیکن ختم نہیں ہوا ۔ ہمیں اب بھی احتیاط کرنی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ کم وقت میں طالب علموں کی تدریس مکمل کی جائے تاکہ تعلیم پر آنے والے حرج کو کم کیا جا سکے ۔