پیر , 04 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

تعلیمی اداروں میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ،کورونا بڑھنے کا خدشہ

تعلیمی اداروں میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ،کورونا بڑھنے کا خدشہ
منگل , 29 ستمبر 2020ء (173) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے بیشتر تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد نہیں ہو رہا جبکہ بعض سرکاری سکولوں میں ایس او پیز کی کھلے عام خلاف ورزیاں بھی جاری ہیں ۔ سماجی فاصلے اور ماسک کے حوالےسے بیشتر تعلیمی اداروں میں لاپرواہی کا مظاہرہ کیاجا رہا ہے۔ جبکہ چھٹی کے اوقات میں حفاظتی اقدامات اور سماجی فاصلے پر عملد رآمد نظر ہی نہیں آتا۔جبکہ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث کورونا وائرس کے بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، سکول کے اندر اساتذہ اور طلبہ نے ماسک پہننا چھوڑ دیا۔ مزید برآں سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب سارہ اسلم نےگذشتہ روز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ایوان تجارت لاہور کا دورہ کیا۔انھوں نے ڈینگی اور کورونا ایس او پیز کا جائزہ لیا۔ عملدرآمد نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار اور سکول انتظامیہ کی سخت سرزنش کر تے ہوئے پرنسپل اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(سیکنڈری) لاہور سے وضاحت طلب کر لی۔ سیکرٹری اسکولز پنجاب نے تمام ایس او پیز پر مکمل عمل کرنے اور سکولوں کی انتظامیہ اوراساتذہ کو کھڑکیاں کھلی رکھنے اور بچوں کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایات کیں
  • تعلیم

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now