منگل , 23 فروری 2021ء
(407) لوگوں نے پڑھا
لاہور میں نشتر کے علاقہ کماہاں میں 22 سالہ لڑکی کو قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لڑکی کو نامعلوم افراد نے اس وقت تشدد کرنے کے بعد ذبح کر کے قتل کیا جب وہ گھر میں اکیلی تھی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد بتایا کہ مقتولہ کا نام ارم شہزادی ہے۔ اسکی 1 سال قبل شادی ہوئی تھی اور اسکی 3 ماہ کی بیٹی ہے۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے، اہلِ علاقہ کی جانب سے کال کرکے قتل کی اطلاع دی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش شروع کردی گئی ہے ملزم کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔