منگل , 05 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

سنی تحریک کے زیراہتمام یوم دفاع پاکستان کو ملّی جوش وجذبے سے منایاگیا

سنی تحریک کے زیراہتمام یوم دفاع پاکستان کو ملّی جوش وجذبے سے منایاگیا
پیر , 07 ستمبر 2020ء (187) لوگوں نے پڑھا
پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام یوم دفاع پاکستان کو ملّی جوش وجذبے سے منایاگیا،اس موقع پرپاک افواج سے اظہاریکجہتی کیلئے پنجاب بھرمیں ریلیوں، کانفرنسزاور مظاہرے کیے گئے جبکہ جنگ1965ء کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی تقریبات منعقدکی گئیں،لاہور میں پریس کلب تا پنجاب اسمبلی دفاع اسلام ود پاکستان مارچ کیاگیا جس کی قیادت سنی تحریک کے مرکزی رہنمامحمدشاداب رضانقشبندی،صوبائی صدرپنجاب ڈاکٹرحافظ محمدشاہدحسین، ڈویڑنل صدرسردارمحمدطاہرڈوگر،ضلعی صدرعلامہ شریف الدین قذافی ودیگرنے کی، پنجاب اسمبلی کے باہرمارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنمامحمدشاداب رضانقشبندی کاکہناتھاکہ توہین آمیز خاکوں اورقرآن کی بے حرمتی پرحکومت عالمی سطح پر قانون سازی کیلئے کرداراداکرے،فرانس اور سویڈن کے سفارتکاروں کو دفترخارجہ طلب کرکے توہین مذہب کے مجرموں کیخلاف قانونی کاروائی کروائی جائے،یوم دفاع پاکستان پوری قوم کیلئے وقاراورفخرکی علامت ہے،بھارتی جارحیت اور شر انگیزی ایک مرتبہ پھرخطے کا امن تباہی کی طر ف لے جا رہی ہے،مودی سرکار کسی غلط فہمی میں نہ رہے،پاکستان کیخلاف جنگی جارحیت کی گئی بھارت کا وجود دٴْنیاکے نقشے سے مٹادیں گے،فرانس کی شہریت کیلئے اسلام کی توہین برداشت کرنیکی شرط اقوام متحدہ کے چارٹر کے منافی ہے،عالمی برادری فرانسیسی صدرکے اسلام مخالف بیان کا نوٹس لے،حکومت پاکستان میں سعودی عرب اورایران کی ذاتی جنگ کو روکنے کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کرے، سعودی عرب کے پاکستان میں موجود سفیرکی مخصوص مکتبہ فکرسے ملاقاتیں اورسرگرمیاں مشکوک ہیں حکومت فوری نوٹس لے، ملک میں صحابہ کرام کی توہین کے حالیہ واقعات خانہ جنگی کی سازش ہیں،توہین صحابہ کے مرتکب مجرموں کو فوری گرفتارکیاجائے اورقرارواقعی سزادی جائے،پنجاب اسمبلی میں پیش کردہ تحفظ اسلام بل کو فوری طور پر منظور کیاجائے اور اس پر عمل درآمد کروایاجائے،اس موقع پرصوبائی صدرپنجاب ڈاکٹرحافظ محمدشاہدحسین اپنے خطاب میں کہاکہ کشمیراورفلسطین کے مسئلہ پر حکومت مسلمانوں کی نام نہادتنظیم اوآئی سی کی بجائے نیاعالمی اسلامی اتحادقائم کرے تاکہ مسلمانوں کے تمام مسائل کے حل کیلئے امریکہ واسرائیل کی غلام OICسے نجات حاصل کی جا سکے،کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے،اس کی آزادی کیلئے عالم کفر سے امید رکھنا محض دھوکہ ہے،پاکستانی حکومت کشمیرکی ا?زادی کے لیے جہاد کا اعلان کرے قوم کابچہ بچہ کشمیری بھائیوں کی مدد کیلئے پاک فوج کے ساتھ کھڑاہوگا،ڈویڑنل صدرسردارمحمدطاہرڈوگر،ضلعی صدرعلامہ شریف الدین قذافی ، مفتی محمد عمران حنفی ، علامہ طاہر شہزاد سیالوی ، علامہ حافظ نصیر احمد نورانی ، علامہ اعظم علی نعیمی ، مولانا محمد علی نقشبندی ودیگرمقررّین کاکہناتھاکہ،1965ء میں ہما ری بہادر افواج نے بھا رتی جا رحیت کا منہ تو ڑ جو اب دیکر اقوام عا لم کو بتا دیا کہ جذ بو ں کے سامنے کو ئی طا قت نہیں ٹھہر سکتی،1965 کی جنگ کے شہدا ء کوصبح قیامت تک یاد رکھا جائے گا،عقیدہ ختم نبوت اسلام کا مرکز اور محور ہے،اسکا بھرپور تحفظ کیا جائے گا۔ کفر کی طاقتیں اس عقیدے کو مٹانے کے درپے ہیں لیکن اس ناپاک سازش میں انہیں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔اس موقع پر علامہ غلام محی الدین جلالی، مفتی سلیم نقشبندی، محمد عاصم گجر، شیخ محمد نواز قادری، علامہ قاری ریاض ہزاروی، قاری سیف اللہ نقشبندی، عمر قریشی، علامہ غلام قادر،علامہ فیاض رضا خان، محمد بشارت جلالی، محمد اکمل قادری، محمد افتخار خان ، علامہ حامد مصطفی جلالی ، مفتی ندیم قمر ، علامہ شفیق اللہ اجمل سمیت دیگر اہل سنت جماعتوں کے قائدین و رہنما نے خصوصی شرکت کی۔
  • سیاست

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now