جمعرات , 25 فروری 2021ء
(280) لوگوں نے پڑھا
لاہور میں بادامی باغ کے علاقہ لاری اڈہ میں ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار جانبحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سریے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار دونوں افراد ٹرالی کے نیچے آگئے اور موقع پر ہی جانبحق ہوگئے۔ ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریکٹر ٹرالی کو اپنے قبضے میں لے کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق جانبحق افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔ تحقیقات جاری ہے، مفرور ملزم کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔