منگل , 18 مئی 2021ء
(352) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقہ ٹبی سٹی میں اوباش نوجوان نے فائرنگ کرکے 2 خواجہ سراؤں کو زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم احمد گجر دونوں خواجہ سراؤں اللہ دتہ اور محسن سے دوستی کرنا چاہتا تھا، انکار کرنے پر طیش میں آکر ملزم نے فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگیا۔ گولیوں کی زد میں آکر دونوں متاثرہ خواجہ سرا زخمی ہوگئے۔ ریسکیو عملہ کو اطلاع ملنے پر عملے نے موقع پر پہنچ کر دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس نے واقعہ کامقدمہ درج کرکے ملزم کے تلاش شروع کردی۔