بدھ , 07 اکتوبر 2020ء
(230) لوگوں نے پڑھا
چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور حضرت داتاگنج بخش کی عرس مبارک کے آخری روز کی تقریبات کا ٹریفک پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ عرس مبارک پر ایس پی سٹی کی نگرانی میں 5 ڈی ایس پیز،43 انسپکٹرز، 541 وارڈنز تعینات ہوں گے ۔ چہلم ڈیوٹی کےلئے ایس پی سٹی کی نگرانی میں 3 ڈی ایس پیز، 23 انسپکٹرز اور 325 وارڈنز تعینات ہوں گے۔ گریٹر اقبال پارک، موری گیٹ،ناصر باغ گراؤنڈاور داتا دربار آئی ہسپتال پارکنگ، سنٹرل ماڈل ہائی سکول، عقب ٹی بی ہسپتال، اڈا کروان اور پیر مکی سنگل لین میں زائرین کی گاڑیوں کو پارک کروایا جائیگا۔ چہلم اور عرس مبارک کی تقریبات کے دوران سکیورٹی کے پیش نظر مخصوص روڈز کوعام ٹریفک کیلئے بند رکھا جائیگا۔ رانگ پارکنگ کے خاتمہ کیلئے 9 فوک لفٹرز اور3 بریک ڈاؤن تعینات کئے گئے ہیں۔ ٹریفک پلان کے مطابق شاہدرہ سے لوئر مال آنے والی ٹریفک کو آزادی چوک سے جانب ریلوے اسٹیشن بھجوایا جائیگا۔ شاہدرہ سے پی ایم جی چوک، ایم اے او کالج، مال روڈ آنے والی ٹریفک نیازی شہید چوک سے بندروڈ، سگیاں بھجوائی جائیگی۔ چوبرجی چوک سے لوئر مال/داتا صاحب آنیوالی ٹریفک کوMAOکالج سے متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا جائیگا۔ انرسرکلرروڈسے آنیوالی ٹریفک موری گیٹ سے براستہ اردوبازارکچہری روڈ اپنی منزل کیطرف جاسکے گی۔ انر سرکلرروڈسے آنیوالی تمام پبلک سروس گاڑیاں چوک شاہ عالمی سے جانب میوہسپتال بجھوائی جائینگی۔ چوک ضلع کچہری،کارنرڈی آئی جی آپریشن آفس،گیٹ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سے کوئی بھی ٹریفک لوئر مال نہیں جاسکے گی۔ چوک ریٹیگین،چوک بلال گنج چوک بیری والا،موری گیٹ سے بھی کوئی ٹریفک داتا حضورکی طرف نہیں جاسکے گی۔چوک ٹیکسالی،موری گیٹ، چوک آزادی سے بھی کسی قسم کی ٹریفک کولوئرمال روڈپرداخل نہیں ہوگی۔شاہدرہ سے اپر مال آنے والے شہری براستہ ریلوے اسٹیشن، پریس کلب سے اپر مال جا سکتے ہیں۔چوبرجی اور پی ایم جو چوک سے راوی روڈ جانے والے شہری براستہ سگیاں رنگ روڈ جا سکتے ہیں۔ تمام سست رفتار ٹریفک کو چوک ٹیکسالی براستہ موہنی روڈ اور موری گیٹ سے جانب اردو بازار چلایا جائیگا۔ جبکہ میلاد چوک، اکبری گیٹ، موچی گیٹ، رنگ محل، پانی والا تالاب، مولٹی سنیما، بھاٹی گیٹ، ٹیکسالی گیٹ اور ڈیرہ شاہیا پہلوان،لوئر مال روڈ، اندرون سرکل روڈ، چوک ضلع کچہری تا یو ٹرن پیر مکی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگا۔ سٹی ٹریفک پولیس لاہور کے مطابق راستہ ایف ایم اور راستہ ایپ کے ذریعے شہریوں کو مکمل آگاہی دی جائیگی۔