جمعہ , 26 فروری 2021ء
(518) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقہ مانگامنڈی میں حضرت بابا مست شہاب الدین قلندر کے 54 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب کے موقع پر سابق ایم این اے وزیر علی بھٹی مرحوم کے صاحبزادہ آصف وزیر بھٹی کی سرپرستی میں دو بین الاقوامی کبڈی کی ٹیموں کے درمیان تماچے دار کبڈی کے مقالبے کا انعقاد کیا گیا۔ ہزاروں شائقینِ کبڈی کھیل کے دوران تھپڑ لگتے دیکھ کر لطف اندوز ہوتے رہے۔ کھلاڑیوں میں ملک بینیامین، لالا عبید اللہ کمبوہ، اختر خان پٹھان، علی وڑائچ سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھی تمانچے دار کبڈی میں بہترین کھیل پیش کیا۔ مہمانِ خصوصی کے طور پر آنے والے تحریک انصاف کے رہنما جمشید اقبال چیمہ اور دیگر افراد جن میں ایڈوکیٹ اویس بھٹی، ٹکٹ ہولڈر پی پی 171 رانا جاوید عمر، سابق ایم پی اے فضل احمد رانجھا، ملک انجم کھوکھر، ملک محمد علی ایڈمن منیجر صاحبان گروپ پاکستان، چوہدری سعد منظور گجر میاں تاجدین، مہر ارشد شامل ہیں انہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے کھلاڑیوں کو نقد انعامات سے نوازا۔ کھیل کے دوران پولیس کی جانب سے سیکورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے مکمل اقدامات کیے گئے۔ اس موقع پر پاکستان بھر سے آنے والے بین الاقوامی کبڈی کے کھلاڑیوں اور مہمانوں نے آصف وزیر بھٹی کی کاوشوں کو خوب سراہتے ہوئے انہیں کامیاب کبڈی میچ کروانے کی مبارک باد پیش کیں۔