جمعرات , 12 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

اس بار لاہور قلندرز پی ایس ایل ضرور جیتے گی، سہیل اختر پُرامید

اس بار لاہور قلندرز پی ایس ایل ضرور جیتے گی، سہیل اختر پُرامید
پیر , 09 نومبر 2020ء (536) لوگوں نے پڑھا
لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر پرا مید ہیں کہ اس بار پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا ٹائٹل اُن کی ٹیم ضرور جیتے گی۔ سہیل اختر نے کہا کہ خواہش ہے کہ شاندار کارکردگی دکھا کر کورونا وائرس وبا کیخلاف جنگ لڑنے والے ڈاکٹرز اور اس سے متاثرہ افراد کو خراج تحسین پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم ایک بار پھر متحد ہوکر میدان میں اترے گی، وہ ان مقابلوں کے لئے کافی پرجوش اور پر امید ہیں کہ جس طرح کا ٹیم کامبی نیشن بن چکا ہے، یہ ٹائٹل ضرور جیتیں گے۔ لاہور قلندرز کے کپتان نے ایک سوال پر کہا کہ وہ میدان میں کراؤڈ کی کمی محسوس کریں گے کیونکہ لاہور قلندرز کی سب سے بڑی طاقت ٹیم کے فینز ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم اس بار اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کرے گی اور پی ایس ایل کا ٹائٹل ضرور جیتے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ 19 کی وجہ سے بہت لوگ متاثر ہوئے ہیں، اس دوران پاکستانی ڈاکٹرز نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر لوگوں کی مدد کی۔ سہیل اختر نے یہ بھی کہا کہ لاہور قلندرز کی کوشش ہوگی کہ وہ پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے میں اپنی پرفارمنس سے ان تمام افراد کو خراج تحسین پیش کریں۔
  • کرکٹ
  • کھیل

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now