ہفتہ , 17 اکتوبر 2020ء
(453) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے تھانہ گوالمنڈی کی حدود میں چیئرمین فوم ہاؤس کی دکان میں چوری کی بڑی واردات ہوگئی۔ چوردکان میں رکھی تجوری سے ایک کروڑ مالیت کے پرائز بانڈ اورچالیس لاکھ نقدی کا صفایا کر گیے۔ متاثرہ دکاندار کے مطابق صبح دکان کھولی تو تجوری کی چابیاں غائب تھیں۔ تجوری کھلی ہوئی تھی اور ایک کروڑ کے پرائز بانڈ اور چالیس لاکھ نقدی موجود نہیں تھی۔ پولیس کو اطلاع کرنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کیں۔ فرانزک سائنس لیبارٹری کے نمائندوں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے۔ پولیس نے روایتی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا مگر تاحال ملزمان گرفتار نہ ہوئے۔ متاثرہ دکاندارکا کہنا ہے کہ جلد کارروائی کر کے ملزمان گرفتار کیے جائیں۔