پیر , 04 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

پانچ مرلہ پر ٹیکس کے استثنیٰ کا کوئی منطقی جواز نہیں ،پراپرٹی پر ٹیکس کا تعین جائیداد کی قدر کے مطابق کیا جانا چاہیے ،مخدوم ہاشم جواں بخت

پانچ مرلہ پر ٹیکس کے استثنیٰ کا کوئی منطقی جواز نہیں ،پراپرٹی پر ٹیکس کا تعین جائیداد کی قدر کے مطابق کیا جانا چاہیے ،مخدوم ہاشم جواں بخت
بدھ , 16 ستمبر 2020ء (127) لوگوں نے پڑھا
صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا ہے کہ 5 مرلہ پر ٹیکس کے استثنیٰ کا کوئی منطقی جواز نہیں ،پراپرٹی پر ٹیکس کا تعین جائیداد کی قدر کے مطابق کیا جانا چاہیے ، پراپرٹی ٹیکس کے نظام میں بہتری کے لیی1958 کے ایکٹ پر نظر ثانی ضروری ہے ، میونسپل سروسز پر ٹیکس کو پراپرٹی ٹیکس سے منسلک کیا جائے،واسا، سیوریج اور ویسٹ مینجمنٹ کی سروسز میں بہتری زمین کی قدر میں اضافے کا سبب بنے گی،حکومت پنجاب صوبے میں منافع بخش ٹیکسیشن کے تصور کے فروغ کی خواہاں ہے،وصولیوں میں بہتری کے لیے ٹیکس شرح میں اضافے کی بجائے کمی کی تجاویز پر بھی غور کیا جائے- ان خیالات کا اظہار وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے سول سیکرٹریٹ میں محکمہ خزانہ پنجاب کے زیر اہتمام ریسورس موبلائزیشن کمیٹی برائے مالی سال 2020-21کے پہلے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر نیمزیدکہا کہ موجودہ حکومت مقامی حکومتی کے استحکام کے لیے انقلابی اقدامات کے رہی ہے۔ لوکل گورنمنٹ کے اختیارات میں اضافے کے ساتھ وسائل میں بہتری کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اس وقت محکمہ لوکل گورنمنٹ کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ مقامی سطح پر پانی کی دستیابی، سیوریج سسٹم میں بہتری، ویسٹ مینجمنٹ اور دیگر میونسپل سروسز کی فراہمی کو وسائل میں اضافے کا ذریعہ بنائے۔ محکمہ ایکسائز یا مستقبل میں کسی بھی دوسری ایجنسی کے تحت مقامی سطح پر خدمات کی فراہمی کی مد میں کی جانے والی وصولیاں مقامی حکومتوں کے لیے مخصوص ہوں گی۔ صوبائی وزیر نے محکمہ ایکسائز کی جانب سے غیر منقولہ شہری جائیداد کے لیے ٹیکس کی وصولیوں کے حوالے سے تجاویز پر نظر ثانی اور پنجاب ریونیو اتھارٹی اور لوکل گورنمنٹ کے ساتھ مشاورت اورصوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے منظوری کے بعد کمیٹی میں دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس کے دیگر شرکا میں صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حافظ ممتاز احمد، صوبائی وزیر برائے بورڈ آ ف ریونیو ملک انور، وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد،صوبائی وزیر برائے آ بپاشی محسن لغاری، سیکرٹری فنانس عبداللہ سنبل، چئیرمن پنجاب ریونیو اتھارٹی زین العابدین ساہی، چیف ایگزیکٹو آ فیسر اربن ڈویلپمنٹ یونٹ ، سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شامل تھے۔ اجلاس میں پراپرٹی ٹیکس کی وصولیوں کے لیے ویلیو ایشن ٹیبلز میں جون 2021 تک توسیع اور پچھلے پانچ سال سے مروجہ دائرہ کار کو 90سے 100 فیصد تک بڑھانے پر بھی غور کیا گیا ۔
  • کاروبار

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now