بدھ , 29 اپریل 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

خواتین کے تحفظ کومزید بہتر بنانے کیلئے ویمن سیفٹی ایپ کا اجراء کر دیا گیا

خواتین کے تحفظ کومزید بہتر بنانے کیلئے ویمن سیفٹی ایپ کا اجراء کر دیا گیا
پیر , 09 نومبر 2020ء (209) لوگوں نے پڑھا
نجاب پولیس نے خواتین کے تحفظ کومزید بہتر بنانے کیلئے ویمن سیفٹی ایپ کا اجراء کر دیا گیا۔ خواتین کہیں بھی خود کو غیر محسوس تصور کریں تو ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے پنجاب پولیس سے فوری مدد حاصل کرسکتی ہیں۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین کو فوری مدد فراہم کرنا پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ویمن سیفٹی ایپ سے ہنگامی صورتحال میں ورکنگ لیڈیز اور گھریلو خواتین دونوں باآسانی مستفید ہو سکتی ہیں۔ خواتین اپنے موبائل فونز میں ویمن سیفٹی ایپ کو ڈاؤن لوڈ کر کے خود کو ایپ پر رجسٹر کریں۔ ویمن سیفٹی ایپ سے صرف ایک کلک پر ایمرجنسی ہیلپ لائن 15پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے پولیس، ریسکیو، ہائی وے پولیس اور موٹروے پولیس سے فوری رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ ویمن سیفٹی ایپ سے خواتین کسی بھی جگہ جانے سے پہلے لوکیشن ریویو کے ذریعے اس کا جائزہ معلوم کر سکتی ہیں۔ خواتین کسی خاص جگہ کے بارے میں محفوظ، جزوی طور پر محفوظ اور غیر محفوظ ہونے کا فیڈ بیک بھی دے سکتی ہیں۔ پنجاب پولیس کے نمائندے سے لائیو چیٹ کیلئے براہ راست گفتگوکا آپشن بھی ایپ میں موجود ہے۔
  • پولیس
  • علاقائی مسائل

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now