پیر , 04 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

انتظار کی گھڑیاں ختم، میٹرک کے نتائج کا اعلان آج شام ہوگا

انتظار کی گھڑیاں ختم، میٹرک کے نتائج کا اعلان آج شام ہوگا
ہفتہ , 19 ستمبر 2020ء (230) لوگوں نے پڑھا
میٹرک کے طلباء کا انتظار ختم، لاہور سمیت صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز آج شام پانچ بجے میٹرک کے نتائج کا اعلان کریں گے،  بورڈز کی تاریخ میں پہلی بار پویشن ہولڈرز کا اعلان نہیں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق   میٹرک کے طلبہ و طالبات کیلئےبڑی خوشخبری ہے، بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے آج شام پانچ بجے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔ میٹرک نتائج کے شیڈول کی منظوری تمام بورڈز کے چییرمینز کمیٹی میں دی گئی جس کی توثیق وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے کی۔ راجہ یاسر ہمایوں کا کہنا ہےکہ پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز آج شام ایک ہی وقت میٹرک کے رزلٹ کا اعلان کریں گے۔ انھوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میٹرک کے رزلٹ کا اعلان تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد کیا جا رہا ہے۔ تعلیمی بورڈز کی ویب سائیٹ پر میٹرک رزلٹ جاری ہوگا جبکہ طلباء متعلقہ بورڈز کے موبائل نمبر کے ذریعے سے بھی اپنا رزلٹ معلوم کر سکیں گے پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان نہیں کیا جا رہا اور اس ضمن میں طلباء کی نمبروں کے ساتھ گریڈنگ بھی جائے گی۔ یاد رہے کہ حکومت پنجاب نے گزشتہ برس پوزیشن ہولڈرز کی پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور طلباء کو نمبروں کی بجائے گریڈز دینے کی پالیسی کی منظوری دی گئی تھی۔ 
  • تعلیم

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now