جمعہ , 19 اپریل 2024 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

انتظار کی گھڑیاں ختم: میٹرو اورنج لائن ٹرین کو عوام کے لیے کھول دیا گیا

انتظار کی گھڑیاں ختم: میٹرو اورنج لائن ٹرین کو عوام کے لیے کھول دیا گیا
پیر , 26 اکتوبر 2020ء (250) لوگوں نے پڑھا
لاہوریوں کے لئے جدید سفری سہولت کا بڑا تحفہ، 5 سال میں مکمل ہونے والی اورنج لائن میٹرو ٹرین کو عوام کیلئے کھول دیا گیا۔ ٹرین روزانہ صبح ساڑھے 7 سے رات ساڑھے 8 بجے تک چلے گی۔ اورنج ٹرین نے ڈیرہ گجراں سٹیشن سے 10 منٹ کی تاخیر سے 7 بج کر 40 منٹ پر اپنے پہلے سفر کا آغاز کیا۔ پہلے ہی روز میٹرو ٹرین کے سٹیشنوں پر مسافروں کا رش بڑھ گیا۔ شہری اورنج ٹرین کے سٹیشنوں پر ٹوکن کے حصول کے لئے قطاروں میں کھڑے رہے۔ لوگوں اور طلبہ کا کہنا تھا کہ صبح سویرے ہی سٹیشن پر آ گئے، اورنج ٹرین پر سفر کے لئے بے تاب ہیں، فلموں میں ایسی ٹرین دیکھتے تھے، آج سفر بھی کر رہے ہیں۔ خواتین نے کہا کہ پہلے دن ٹرین چل رہی ہے، اورنج ٹرین کی سیر کے لئے آئی ہیں۔ اورنج لائن ٹرین کے سٹیشنوں پر کارڈ کے حصول کیلئے بھی مسافر نظر آئے، جنہوں نے 130 روپے میں کارڈ حاصل کیا، اب وہ بآسانی اورنج ٹرین میں سفر کر سکیں گے۔ انتظامیہ کی جانب سے اورنج لائن میٹرو ٹرین کا یکطرفہ کرایہ 40 روپے رکھا گیا ہے، بجلی سے چلنے والی ٹرین کو 8 گرڈ اسٹیشن بجلی فراہم کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ٹرین سروس کا دورانیہ 16 گھنٹے تک بڑھانے کا منصوبہ ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے 6 ماہ بعد نئے کرایہ کا جائزہ لیا جائے گا۔ شہریوں نے ٹرین کو لاہور میں خو ش آئند اضافہ قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ انہیں ٹرین سے صاف ستھری آرام دہ اور پر سکون سفر کی سہولت حاصل ہورہی ہے 
  • ریل
  • سفر

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now