بدھ , 17 فروری 2021ء
(360) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقہ نواب ٹاؤن میں ماموں نے بھانجے کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم نے ٹریفک اشارے پر پھول بیچنے کے دوران معمولی تلخ کلامی پر اپنے بھانجے کو سر میں کلہاڑی کے وار کر کے زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ نے موقع پر پہنچ کر زخمی شخص عبدالوقار کو ہسپتال منتقل کیا جو جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کردیاگیا۔ پولیس کو اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم سرور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا اور ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ ملزم اور مقتول ایک ساتھ ہی سگنل پر پھول بیچ رہے تھے کہ کسی وجہ سے دونوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی پر ملزم نے کلہاڑی کے وار کر کے عبدالوقار کو قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گیا جسے جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔