پیر , 21 ستمبر 2020ء
(492) لوگوں نے پڑھا
صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے سکولوں کے کھلنے کے شیڈول کے حوالے سے اہم اعلان کردیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ سکول کھولنے کے جاری کردہ شیڈول میں کسی قسم کی تبدیلی کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ صوبے بھر میں کوویڈ 19 کی صورتحال کو ہر سطح پر سختی سے مانیٹر کر رہے ہیں۔ جن سکولوں سے کورونا وائرس کے کیسز کے حوالے سے شکایات موصول ہوئی ہیں، انہیں فوری طور پر سیل کیا جا رہا ہے۔ طلباء، اساتذہ اور ان کے خاندانوں کی صحت اور زندگی سے بڑھ کر کچھ نہیں۔