ہفتہ , 03 اکتوبر 2020ء
(167) لوگوں نے پڑھا
ماہرین صحت نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے خطرے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ شہر میں 80 فیصد سے زائد عوام نے کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد چھوڑ دیا ہے۔ 75 محکمہ صحت ذرائع کے مطابق75 فیصد شہریوں نے ماسک کا استعمال ترک کر دیا ہے۔ 85 فیصد شہری سماجی فاصلوں اور ہینڈ سینی ٹائزر کا استعمال کرنا بھول گئے ہیں۔ حجام، بیوٹی سیلونز، بازار، شاپنگ مالز، نجی و سرکاری دفاتر میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابرنظر آتاہے۔ ہسپتالوں میں بھی ماسک اور سماجی فاصلوں پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا۔ ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا۔ چئیرمین کرونا ایڈوائزری گروپ پروفیسر محمود شوکت کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو نقصان اٹھانا پر سکتا ہے۔ اکتوبر کے آخر اور دسمبر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر شدت کے ساتھ آ سکتی ہے