منگل , 27 اکتوبر 2020ء
(312) لوگوں نے پڑھا
پنجاب حکومت نے شہریوں کو آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے فلور ملوں کو سرکاری گندم کا کوٹہ مزید 5 ہزار میٹرک ٹن بڑھا دیا۔ آٹے کی قیمتوں میں استحکام کے لیے بڑے فیصلے،وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارکی زیر صدارت اعلی سطحی مشاورت میں عوام دوست اقدام کا فیصلہ کیا گیا کہ فلور ملوں کو سپلائی کی جانے والی سرکاری گندم کا کوٹہ مزید 5 ہزار میٹرک ٹن بڑھا دیا جائے جس کے بعد اب یومیہ 25 ہزار میٹر ک ٹن گندم فراہم کی جائے گی۔ صوبے میں آٹے کی کمی دور کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے یہ اقدام اٹھایا ہے۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 860 روپے میں دستیاب ہے، آٹے کی قیمتوں اور فلور ملوں کو گندم سپلائی ذاتی طور پر مانیٹر کر رہے ہیں، عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کا رلائے جائیں گے