جمعرات , 28 مارچ 2024 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

آنحضورؐ نے دکھی انسانیت کی مدد پرڈھیروں اجر کی نوید سنائی، ڈاکٹر محمد امجد

آنحضورؐ نے دکھی انسانیت کی مدد پرڈھیروں اجر کی نوید سنائی، ڈاکٹر محمد امجد
ہفتہ , 14 نومبر 2020ء (239) لوگوں نے پڑھا
سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سمز) کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہےکہ آنحضور ﷺنے معاشرت کو چلانے کیلئے حقوق العباد پر انتہائی زور دیا، بیماروں کی عیادت اور دکھ درد میں مبتلا انسانوں کی مدد پر ڈھیروں اجر و ثواب کی نوید سنائی ہے۔ نبی کریم ﷺکے احکامات کی روشنی میں سروسز ہسپتال کے تمام پروفیسرز نے غریب مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے اپنی ذاتی جیب سے 20لاکھ سے زائد کے عطیات اکٹھے کرلئے ہیں، جن میں مزید اضافہ کیا جائیگا۔ ہسپتال کے ڈاکٹرز اور عملہ مریضوں کی دل و جان سے خدمت کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد سروسز ہسپتال میں نماز جمعہ سے قبل خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمدامجد نے خطاب میں کہا ہماری زندگی کا بنیادی مقصد اللہ تعالیٰ کے احکامات اور حضور ﷺکی سنتوں کی تلقین کرنا اور انہیں پروان چڑھانا ہے، حضور ﷺنے حقوق العباد کے حوالے سے جو احکامات بیان فرمائے ان میں دکھی انسانیت کی خدمت، ماں باپ ، عزیز و اقارب اور ہمسایوں کے حقوق کے ساتھ ساتھ بیمار لوگوں کی خدمت اور انکی عیادت، دکھ درد میں ساتھ دینے کا حکم دیا ہے اور اس پر ہمیں بہت زیادہ اجرو ثواب کی نوید سنائی ہے۔پروفیسر ڈاکٹرمحمد امجد نے مسجد میں موجود ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس سے اپیل کی کہ وہ دل و جان سےمریضوں کی خدمت میں مصروف ہو جائیں اور سروسز ہسپتال کو غریب مریضوں کی جنت بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ پروفیسر ڈاکٹرمحمد امجد نے مزید کہا کہ سروسز میڈیکل کالج کے پروفیسرز نے غریب مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے اپنی جیب سے 20لاکھ روپے کا ایک فنڈ قائم کیا ہے جس سے علاج معالجہ کے علاوہ ہسپتال میں دیگر سہولیات جو مریضوں کے علاج میں مددگار ثابت ہوتی ہوں فراہم کی جائیں گی۔ ہسپتال میں صاف پانی کی فراہمی، بجلی، کیس کی فراہمی جیسے کاموں پر بھی یہ فنڈ خرچ کیا جائے گا۔ انہوں نے اس عز م کا بھی اظہار کیا کہ اس فنڈ کو مزید بڑھایا جائے گا اور اس میں میڈیکل کے طلباء و طالبات کو بھی شامل کیا جائے گا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہمارا ٹارگٹ ہے کہ غریب مریضوں کی فلاح و بہبود کیلئے قائم کئے جانیوالے اس فنڈ کو 50لاکھ اور اس سے زائد تک لیکر جائیں ، اگرچہ حکومت ہسپتال میں ہر طرح کی سہولیات فراہم کر نے کی پوری کوشش کرتی ہے لیکن بعض ناگزیر وجوہات کی بناء پر اگر ہسپتال انتظامیہ کو فنڈز کے حصول میں مشکلات پیش آئیں تو اس فنڈ کو مریضوں کی فلاح پر خرچ کیا جائے۔پروفیسر ڈاکٹر امجد نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے حالیہ دنوں ہسپتال کے دورے کے دوران ہمیں اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ سروسز ہسپتال کو درپیش تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا تاکہ ہسپتال کی انتظامیہ موجودہ حکومت کی نگرانی میں زیادہ بہتر انداز میں مریضوں کی خدمت کرسکے ۔پروفیسرڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہمارا عزم ہے کہ سروسز ہسپتال کو غریب مریضوں کے لئے فرینڈلی ہسپتال بنائیں گے، یہاں کی صفائی ستھرائی مثالی ہو 
  • مذہب
  • تعلیم

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now