منگل , 03 نومبر 2020ء
(260) لوگوں نے پڑھا
پنجاب میں کھلے آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا جس کے بعد فائن آٹے کی 86 کلو کی بوری 100 روپے مہنگی کردی گئی۔ متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے عید الضحیٰ کے بعد نان کی قیمت 15 روپے سے بڑھا کر 20 روپے کرنے کا عندیہ دیدیا۔ پنجاب میں کھلے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا مسئلہ شدت اختیار کرگیا ہے، نان روٹی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فلور ملیں 86 کلو فائن آٹےکی بوری 5700 کی بجائے 5800 روپے میں فروخت کررہی ہیں۔ نان روٹی ایسوسی ایشن نے عید الضحیٰ کے بعد نان کی قیمت 15 روپے سے بڑھا کر 20 روپے کرنے کا عندیہ دیدیا، عہدیداران کے مطابق فائن میدے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد قیمتیں بڑھائیں گے۔ اس ضمن میں فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنما عاصم رضا کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم 2300 روپے من مل رہی ہے یہی وجہ ہے کہ آٹے کی قیمتیں بڑھانے پر مجبور ہیں۔