ہفتہ , 20 اپریل 2024 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

صدر مملکت نے گورنر ہاؤس میں کورونا ہیروز وال کا افتتاح کر دیا

صدر مملکت نے گورنر ہاؤس میں کورونا ہیروز وال کا افتتاح کر دیا
بدھ , 28 اکتوبر 2020ء (270) لوگوں نے پڑھا
صدر مملکت نے گورنر ہاوس لاہور میں کورونا ہیروز وال کا افتتاح کر دیا۔ عارف علوی کہتے ہیں کہ دنیا کے کئی ممالک میں کورونا شدت سے آ رہا ہے ہمیں احتیاط کرنا ہو گی۔ گورنر پنجاب بولے کورونا بارے تمام اداروں نے زبردست کام کیا۔ کورونا وباء کے دوران طبی عملے اور مخیر حضرات کی خدمات کا اعتراف، گورنر ہاؤس لاہور میں کورونا ہیروز وال قائم کر دی گئی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، وزیراعلی عثمان بزدار شریک ہوئے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان سمیت پنجاب کے صوبائی وزرا اور اعلی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قرآن گارڈن کا بھی جائزہ لیا اور اس کاوش پر گورنر پنجاب کی تعریف کی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے حوالے سے پاکستانی حکومت نے موثر مقابلہ کیا، اللہ کی خاص مدد کی وجہ سے کامیابی ملی۔چودھری محمد سرور نے کہا کہ کورونا ہیروز وال کا مقصد فرض پر جان دینے والے ڈاکٹرز کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ مخیر حضرات اور اداروں نے 10 ارب گورنر ہاؤس کے ذریعے تقسیم کیے۔ گورنر ہاوس میں عارف علوی کی زیرصدارت پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن کا اجلاس بھی ہوا۔ صدر مملکت نے پیشہ ورانہ گریجویٹس تیار کرنے پر انسٹی ٹیوٹ کی خدمات کو سراہا۔ صدر مملکت کو پنجاب میں خصوصی تعلیم اور سماجی بہبود کے محکموں بارے بریفنگ بھی دی گئی۔ عارف علوی کا کہنا تھا کہ خصوصی افراد کو معاشرے کا فعال رکن بنانے کیلئے ایک جامع نظام تعلیم کی ضرورت ہے
  • انتظامیہ
  • آرٹس اور تفریح

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now