جمعہ , 01 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

حفیظ سینٹر کی بجلی منقطع، تکنیکی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد بحال کی جائیگی

حفیظ سینٹر کی بجلی منقطع، تکنیکی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد بحال کی جائیگی
بدھ , 21 اکتوبر 2020ء (231) لوگوں نے پڑھا
لیسکو نے حفیظ سنٹر گلبرگ میں 11کے وی لائنوں سے بجلی کی سپلائی بند کر دی ہے اور تکنیکی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد بجلی بحال ہو گی،متاثرہ تاجروں سے بل گزشتہ ماہ کے برابر بل وصول کئے جائیں گے۔ ایکسین گلبرگ ڈویژن اور حکومت کی جانب سے حفیظ سنٹر میں آتشزدگی کے لئے قائمانکوائری کمیٹی کے رکن انجنیئر فیاض حسین نے بتایا کہ حفیظ سنٹر کو گرڈ سٹیشن سے بجلی سپلائی کرنے والی 11کے وی لائنوں سے بجلی کی سپلائی بند کر دی ہے،واقعہ کی انکوائری کے لئے حکومت نے 14رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق دوسرےفلور پردکان 68میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی، آگ لگنے کا واقعہ بجلی کے اوور لوڈ کی وجہ سے نہیں ہوا، لیسکو نے بیسمنٹ میں موجود چار ٹرانسفارمر پہلے ہی سنٹر سے باہر منتقل کر دئیے ورنہ بہت زیادہ نقصان ہونا تھا، لیسکو نے حفیظ سنٹر میں بجلی کی سپلائی مکمل طور پر منقطع کر دی ہے، بجلی کی میٹرریڈنگ نہیں ہو سکی تھی لہذا گزشتہ ماہ کے مساوی بل بھیجے جائیں گے اور بجلی کے بل معاف نہیں ہوں گے۔
  • حادثہ
  • کاروبار

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now