جمعہ , 01 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

پولیس میں بھی فوج کی طرز پر کورٹ مارشل، سی سی پی او لاہورعمر شیخ نے تجویز دیدی

پولیس میں بھی فوج کی طرز پر کورٹ مارشل، سی سی پی او لاہورعمر شیخ  نے تجویز دیدی
جمعہ , 09 اکتوبر 2020ء (333) لوگوں نے پڑھا
 سی سی پی اوعمر شیخ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ پولیس میں بہترین ڈسپلن اورمؤثر سروس ڈلیوری کیلئے سخت سے سخت قوانین بنانا ہوں گے، گزشتہ پانچ سال کے ریکارڈ کے مطابق 25 سے30 فیصد سے زائد نفری کوسزائیں دی گئیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ موجودہ قوانین کے تحت سزائیں دینے سے کوئی بہتری نہیں آرہی، کورٹ مارشل متعارف کرانے کا مقصد غفلت اور کوتاہی پر کوئی اہلکار وافسر دوبارہ نوکری پربحال نہ ہو سکے، موجودہ قوانین کے تحت سخت سے سخت سزاؤں کے باوجود اہلکار و افسر محکمے کا حصہ ہیں، پولیس میں نوکری سے نکالے جانے پراہلکار دوبارہ سول کورٹس، سروس ٹربیونل و دیگر طریقوں سے واپس آجاتے ہیں، اس لیے کورٹ مارشل کا قانون لانے کے لیے قانونی تقاضے پورے کیے جائیں۔ دوسری جانب سی سی پی او نے آئی جی پنجاب کے اختیارات کا استعمال شروع کر دیا، عمر شیخ نے اختیار ملنے سے پہلے ہی ایس ڈی پی اوز کیخلاف کارروائیاں شروع کر دیں۔سی سی پی او عمر شیخ نے آئی جی پنجاب سے ڈی ایس پیز کے تبادلے کرنے کے اختیارات مانگے تھے، لیکن آئی جی کی جانب سے تاحال سی سی پی او کو اختیارات نہیں سونپے گئے، لیکن عمر شیخ نے خود ساختہ اختیارات استعمال کرتے ہوئے ڈی ایس پیز کو خود ہی کلوز کرنا شروع کردیا۔
  • پولیس
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now