جمعہ , 01 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

داتا دربار کی توسیع کا منصوبہ تیا ر، عملدرآمد رواں شروع ہوجائے گا

داتا دربار کی توسیع کا منصوبہ تیا ر، عملدرآمد رواں شروع ہوجائے گا
جمعہ , 09 اکتوبر 2020ء (183) لوگوں نے پڑھا
 ٹاؤن ہال میں کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر ذوالفقار احمد گھمن کی زیر صدارت ڈویژنل ہیڈکوارٹرز مانیٹرنگ اینڈ امپلی مینٹیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اس موقع پر کمشنر کا کہنا تھا کہ پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کی ترقیاتی سکیموں کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے اورعوامی نمائندوں کو بھی مفادعامہ کی سکیموں سے متعلق آن بورڈ لیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں پارلیمانی سیکریٹری نذیر چوہان، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعجاز چودھری، ایم پی اے چودھری امین، ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک، سی سی او لاہور شوکت علی، ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے طارق بخاری، سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی و منتخب نمائندوں نے شرکت کی۔ چیف کارپوریشن آفیسرشوکت علی نے خوبصورت لاہور کے مختلف پراجیکٹس پربریفنگ دی، چیف کارپوریشن آفیسر شوکت علی نے بریفنگ میں بتایاکہ لاہور میں چیل گوشت تقسیم کی 23 جگہوں پر کریک ڈاؤن شروع ہے، سی سی او کی بریفنگ شہر میں وال پوسٹرز ہٹانے اور بھکاریوں کیخلاف آپریشن جاری ہے، تجاوزات کیخلاف حالیہ آپریشن کے دوران 24 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا ہے، 2 لاکھ 71 ہزار مربع فٹ ایریا سڑکوں پر پیچ ورک آج تک مکمل کر لیا گیا، شہر میں 2 لاکھ 66 ہزار میں سے  ایک لاکھ 86 ہزار لائٹس روشن ہیں، 14 میں سے 10 انڈر پاسز اس وقت مکمل طور پر روشن ہیں، شہر کے کل 99 فلٹریشن پلانٹس میں سے 65 فعال ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہاکہ داتا دربار اپ لفٹنگ پراجیکٹ تیار ہے، تاہم عرس کے فوری بعد شروع ہو جائے گا، تمام محکموں کو متحرک کیا ہے، باقاعدگی سے کارکردگی کا جائزہ لے رہا ہوں عوامی نمائندے مسائل سے ہر صورت آگاہ کریں، حل کریں گے۔
  • مذہب
  • تعلیم

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now