جمعرات , 28 جنوری 2021ء
(274) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقہ ہربنس پورہ میں پولیس نے کارروائی کرکے 1 شخص کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 15 پر بچے کی کال موصول ہونے اور اپنے مالک کی جانب سے تشدد کی شکایت کرنے پر ایس پی صاعد عزیز کی ہدایت پرکارروئی کی گئی۔ گرفتار شخص یاسر اپنے 12 سال کے ملزم پر کئی ماہ سے تشدد کرتا تھا جس سے تنگ آکر 12 سالہ عثمان نے 15 پر کال کر کے شکایت کی جد پر پولیس کی جانب سے فوراََ کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ یاسر کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے حوالات میں بند کردیا گیا جبکہ متاثِرہ بچہ عثمان چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا گیا۔ ایس پی صاعد عزیز کا کہنا ہے کہ معصوم بچوں پر تشدد کرنے والے افراد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔ ملزم کوقانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔