ہفتہ , 02 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

اورنج ٹرین 25 اکتوبر سے چلے گی، وزیراعلی پنجاب نے منظوری دیدی

 اورنج ٹرین 25 اکتوبر سے چلے گی، وزیراعلی پنجاب نے منظوری دیدی
بدھ , 07 اکتوبر 2020ء (238) لوگوں نے پڑھا
اورنج لائن میٹر و ٹرین پٹری پرآنے کو تیار، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے 25 اکتوبر کو اورنج ٹرین کو آپریشنل کرنے کی اصولی منظوری دیدی۔ وزیراعلی نے اورنج ٹرین ٹریک کے نیچے بیوٹیفیکشن کا کام جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔ اورنج لائن میٹر و ٹرین کا کرایہ پہلے ہی پنجاب کابینہ چالیس روپے طے کر چکی ہے۔ آپریشنل امور کو بھی تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلی پنجاب اورنج ٹرین کے حوالے سے متعدد اجلاسوں کی صدارت کر چکے ہیں۔ وزیراعلی اورنج ٹرین کے امور بارے موقع پر بھی جا کر بریفنگ لے چکے ہیں۔ متعدد اجلاسوں اور تیاریوں کے بعد اورنج ٹرین کے آپریشنل امور کو حتمی شکل دی گئی۔ اورنج ٹرین منصوبہ ستائیس کلو میٹر سے زائد ٹریک پر سفری سہولتیں فراہم کرے گا۔ حکومتی سروے کے مطابق اڑھائی لاکھ لوگ اورنج لائن میٹرو ٹرین پر روزانہ سفر کریں گے۔
  • ریل
  • سفر

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now