پیر , 22 فروری 2021ء
(248) لوگوں نے پڑھا
لاہور میں مانگامنڈی کے علاقہ کوٹ اسد اللہ خان میں ماں نے اپنے دو بچوں کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سنگدل ماں نے گھریلو ناچاقی سے تنگ آکر اپنے بچوں کو آگ لگا دی جس سے 3 سالہ فیضان اور 2 سالہ عبدالرحمان جھلس کر جانبحق ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر ملزمہ تنزیلہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کیا جبکہ پوچھ گچھ کےلئے ملزمہ کے خاوند کو بھی گرفتار کرلیا۔ بچوں کے والد کا کہنا تھا کہ اکثر گھر پر لڑائی جھگڑا ہوتا تھا مگر پتہ نہیں تھا کہ یہ نوبت آجائے گی جبکہ محلہ داروں کا کہنا ہے کہ بچوں کا باپ بھی پہلے انہیں مارنے کی کوشش کر چکا ہے۔ جس کمرے میں دونوں بچوں کو جلایا گیا پولیس نے اس کمرے سے پیٹرول اور ماچس برآمد کرلی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمہ کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔