جمعہ , 16 اکتوبر 2020ء
(205) لوگوں نے پڑھا
لاہور کی ضلعی انتظامیہ کی انسداد بینرز اور پوسٹرز مہم رات گئے تک جاری رہی۔ تحصیل سٹی میں سمن آباد زون اور شام نگر چوبرجی روڈ سے بینرز اور پوسٹرز اتارنے کا عمل جاری رہا۔ تحصیل ماڈل ٹاؤن میں مکہ کالونی گلبرگ کے علاقے سے تقریباً 87 بینرز اور فلیکسز کو اتروایا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے کارروائیاں کیں۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر کارروائیاں کی گئیں۔