بدھ , 29 اپریل 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

میرج ہالز ایسوسی ایشن نے 17 نومبر کو احتجاج کا اعلان کر دیا

میرج ہالز ایسوسی ایشن نے 17 نومبر کو احتجاج کا اعلان کر دیا
بدھ , 11 نومبر 2020ء (234) لوگوں نے پڑھا
حکومت شادی ہالز بند کرنے کا نوٹس واپس لے، تمام ہالزکھلےرکھیں گے حکومتی فیصلے کو نہیں مانتے۔ میرج ہالز ایسوسی ایشن نے سترہ نومبر کو احتجاج کا اعلان کر دیا۔میرج ہالز بند کرنے کا فیصلہ نامنظور، پنجاب میرج ہالز ایسوسی ایشن اور پنجاب کیٹررز ایسوسی ایشن میدان میں آ گئیں۔ صدر میرج ہالز خالد ادریس بھٹی نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے میرج ہالز بند کر کے سب سے آخر میں کھولا گیا۔ ہمارے نقصانات پورے نہیں ہوئے،20 نومبر کو میرج ہالز بند نہیں کریں گے۔ یہ کونسا کورونا ہے، جوجلسوں میں نہیں پھیلتا، صرف میرج ہالز میں رہتا ہے۔ نائب صدر میرج ہالز ایسوسی ایشن ملک عقیل نے کہا کہ اسد عمر کو میرج ہال فوبیا ہوچ کا، این سی او سی کے اجلاس میں صرف میرج ہالز پر بات ہوتی ہے۔ ہم اپنے مہمانوں کو ایس او پیز پر جیب سے ماسک خرید کر عمل درآمد کرواتے ہیں۔ حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا توسڑکوں پر ہوں گے۔ صدر پنجاب کیٹررز ایسوسی ایشن ملک اشفاق نے کہا کہ پہلے ہی نقصانات سے بجلی کے میٹر اتر چکے، ملازمین کی تنخواہیں ادا نہیں ہو سکیں۔ میرج ہالز میں جتنے ٹیسٹ ہوئے، تمام منفی نکلے، حکومت فیصلے پر نظرثانی کرے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے بھی شادی ہالز کی بندش کی مخالفت کر دی۔ پنجاب شادی ہالز کی بندش کے بجائے ایس او پیز کے ساتھ اجازت کا حامی ہے۔ شادی ہالز کو ان کی گنجائش کے 50 فیصد کسٹمرز کے ساتھ اجازت دینے کی تجویز، مارکیز کے حوالے سے بھی ایس او پیز کو یقینی بنایا جائے گا۔ پنجاب حکومت نے متبادل تجویز مرتب کر کے سفارشات این سی او سی کے اجلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔12
  • انتظامیہ
  • علاقائی مسائل

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now