جمعرات , 08 اکتوبر 2020ء
(546) لوگوں نے پڑھا
لاہور میں شہدائے کربلا کے چہلم کا مرکزی جلوس نثارحویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہوا۔ جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ نثارحویلی اندرون موچی گیٹ میں مرکزی جلوس برآمد ہونے سے قبل مجلس کا اہتمام کیا گیا جس میں ذاکرین اور نوحہ خواں حضرات نے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مجلس کے بعد شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس برآمد ہوا جو محلہ شیعاں، رنگ محل اور اندرون بھاٹی گیٹ سمیت دیگر روایتی راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پذیر ہوگیا۔ چہلم کے مرکزی جلوس کی سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔