منگل , 08 ستمبر 2020ء
(131) لوگوں نے پڑھا
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے وضع کردہ بلڈنگ ریگولیشنز کے مطابق 10 مرلہ پر بھی اپارٹمنٹس کی تعمیر کی جا سکتی ہے۔ پرانے بلڈنگ ریگولیشنز کے تحت 4 کنال سے کم پر اپارٹمنٹس کی تعمیر کی اجازت نہیں تھی۔ ریگولیشنز کے نتیجے میں چھوٹے کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی ہوگی اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ عوام ون ونڈو سیل کی سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے تعمیراتی نقشے صرف 30 روز میں پاس کروا سکتے ہیں.