پیر , 11 جنوری 2021ء
(194) لوگوں نے پڑھا
لاہورمیں پولیس نے کارروائی کرکے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور محمد علی کے قاتل کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق 5 جنوری کو لاہور کے علاقے شالیمار سے رات 8 بجے مقتول کی رائیڈ بک کرائی گئی تھی جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگیا تھا اور کئی گھنٹوں بعد ساندہ کے علاقے سے اس کی لاش ملی تھی۔ ملزم طاہر قتل کی واردات کرنے کے بعد اس کی گاڑی، موبائل اور رقم ساتھ لے کر فرار ہوگیا تھا۔ تحقیقات کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور محمد علی کے قاتل کی شناخت ہوگئی ہے اور اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مقتول کے ساتھ آخری رائیڈ لینے والا شخص طاہر ہی اس کا قاتل ہے۔ محسن نامی شخص نے اپنے دوست طاہر کے لئے رائیڈ بک کروائی تھی اور اسی کی نشاندہی پر ہی پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا۔ دورانِ تفتیش ملزم نے اعترافِ جرم کر لیا اور اپنے بیان میں بتایا کہ اس نے لڑکی سے ملنے کے ليے رائيڈ بک کرائی تھی، دیر ہو جانے پر مقتول نے گاڑی سے اترنے کو کہا جس پر تلخ کلامی ہوگئی اور اسی بات پر غصہ میں آکر میں نے محمد علی کو گولی ماردی۔